16 اگست 2011 - 19:30

جمہوریہ آزربائیجان میں محجبہ اساتذہ کو اسکول میں داخل ہوتے وقت اسلامی لباس کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ابنا:  آذربائیجان کے تعلیم و تربیت کونسل کے صدر اژدر آقایف نے اعلان کیا ہے : اسکول سال کے آغاز سے محجبہ اساتذہ اور معلمین کو اسکول میں داخلہ کی اجازت نہی ہے وہ اپنی اسلامی لباس کو ہٹا کر ہی اسکول میں وارد ہو سکتی ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس پروگرام کے نافذ کرنے کا مقصد اسکولوں میں ایک جیسا لباس ہونا بتایا ہے اور بی حجاب اساتذہ اسکولوں میں شاگردوں کے لئے نمونہ ہونگی اور قانوں کی پابندی سب کے لئے ضروری ہوگی ۔

قابل ذکر ہے گذشتہ سال جمہوری آزربائیجان کے اسکولوں میں حجاب کی ممنوعیت کا قانون صادر کیا گیا تھا اور اس میں تاکید کی گئی تھی کہ محجبہ طلبہ کو اسکولوں میں داخل ہونے سے روکا جائے ۔

قابل ذکر ہے دو روز پہلے آذربائیجان کے ۱۳۰ ھزار لوگوں نے ایک طویل درخواست پر دستخط کیا ہے جس میں اس جمہوری ملک کے صدر الھام علی اف کو خطاب کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کے قانون کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے ۔............

/169